ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
قیمت میں 500 روپے کی اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد یہ نرخ 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر کم ہو کر 2736 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔