کراچی میں ٹرالر کی بے قابو رفتار شہریوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔