99newspk

10 اپریل، 2025
بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
10 اپریل، 2025

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا پاکستان کا سرکاری دورہ

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے معزز مہمان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا۔ دو بچوں نے روایتی انداز میں ولی عہد کو گلدستے پیش کیے، جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد کے ہمراہ وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ ان کے استقبال کے لیے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، جبکہ خیرمقدمی بینرز اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے پرچم شاہراہوں پر آویزاں کیے گئے۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے برادرانہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ولی عہد اپنے قیام کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، تاریخی روابط کے استحکام اور سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس دوران مختلف شعبوں میں طویل المدتی تعاون کے لیے کئی معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]