99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
9 اپریل، 2025

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت برقرار، چند علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے، اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی امید ہے، جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع، جیسے چترال، دیر، سوات، اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

پنجاب کے علاقے اٹک، چکوال، جہلم، اور راولپنڈی سمیت مری اور گلیات میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے میدانی علاقے خشک جبکہ پہاڑی علاقے صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہیں گے۔ سکھر، جیکب آباد، اور ٹنڈو جام سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں دھند یا اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد رہے گا، اور چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]