99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
23 دسمبر، 2024

گوگل میپ کی غلط رہنمائی: زیر تعمیر پل سے گاڑی دریا میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

فرید پور: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے فرید پور میں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا، جہاں گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرتی ہوئی گاڑی زیر تعمیر پل سے دریا میں جا گری۔ حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، کار بریلی سے داتا گنج جا رہی تھی اور ڈرائیور نے راستہ تلاش کرنے کے لیے جی پی ایس کا سہارا لیا۔ راستے میں رام گنگا دریا پر واقع ایک خستہ حال پل سے گزرتے ہوئے گاڑی تقریباً 50 فٹ نیچے دریا میں جا گری۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت امیت اور وویک کمار کے طور پر کی ہے، جو فرخ آباد کے رہائشی تھے، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت ابھی باقی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پل کا اگلا حصہ رواں سال مون سون کے دوران سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ تاہم، گوگل میپ پر یہ تبدیلی اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کو اس خطرے کا علم نہ ہو سکا۔

ریسکیو ٹیموں نے گاؤں والوں کی اطلاع پر گاڑی اور لاشوں کو دریا سے نکال لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اشوتوش شیوم کے مطابق پل پر خطرے سے خبردار کرنے والی کسی بھی قسم کی علامت موجود نہیں تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی اس حادثے کی بڑی وجہ بنی۔

مقامی افراد نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی مرمت اور حفاظتی انتظامات کے فقدان پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]