جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں آٹھ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے فورسز نے بھرپور کارروائی سے ناکام بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج مارے گئے جبکہ پاکستان کے 16 بہادر سپاہیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے ذمے دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ان قربانیوں نے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔
شہید اہلکاروں کی تفصیلات:
لانس نائیک لیاقت علی (30 سال)، ضلع کرم، 11 سال خدمات۔
لانس نائیک محمد اسحاق (31 سال)، ضلع کرک، 9 سال خدمات۔
حوالدار ایوب خان (38 سال)، ضلع اٹک، 15 سال خدمات۔
حوالدار عمر حیات (40 سال)، ضلع کوہاٹ، 17 سال خدمات۔
سپاہی محبوب رحمان (26 سال)، ضلع ٹانک، 8 سال خدمات۔
حوالدار محمد حیات (37 سال)، ضلع بنوں، 17 سال خدمات۔
لانس نائیک شیر محمد (26 سال)، ضلع مالاکنڈ، 7 سال خدمات۔
سپاہی احسان الحق (22 سال)، ضلع لوئر دیر، 4 سال خدمات۔
سپاہی جنید (25 سال)، ضلع خیبر، 3 سال خدمات۔
لانس نائیک حامد علی (29 سال)، ضلع صوابی، 8 سال خدمات۔
سپاہی کلیم اللہ (26 سال)، ضلع لکی مروت، 3 سال خدمات۔
حوالدار طاہر محمود (41 سال)، ضلع کوہاٹ، 18 سال خدمات۔
لانس نائیک مصور شاہین (29 سال)، ضلع کوہاٹ، 7 سال خدمات۔
سپاہی فیض محمد (22 سال)، ضلع مانسہرہ، 4 سال خدمات۔
سپاہی طیب علی (23 سال)، ضلع ہری پور، 1 سال خدمات۔
سپاہی جنید (26 سال)، ضلع شانگلہ، 4 سال خدمات۔