99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
5 مئی، 2025

شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی شالیمار ہاؤس اسکیم میں ایک شہری کے ڈیرے سے شیر فرار ہو گیا، جسے سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

شیر کے باہر نکلنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور شہریوں نے پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، علی عدنان نامی شخص نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا ہوا تھا، جو اچانک باہر نکل آیا۔ دھاڑتا ہوا شیر سڑکوں پر دوڑتا رہا، جس سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

سیکیورٹی گارڈز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شیر کو مزید نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیر کو ہلاک کرنے والے سیکیورٹی گارڈ، شہباز، کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر کی مدعیت میں گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ حکام نے گارڈ کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]