محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سال 2024 کا سب سے چھوٹا دن اور 23 دسمبر کو سب سے طویل رات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر کو سورج صبح 7 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہوگا اور شام 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا۔ دن کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے اور 8 منٹ رہے گا، جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے اور 52 منٹ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 23 دسمبر کے بعد دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق آئندہ سال 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا ہو جائے گا۔