99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
23 دسمبر، 2024

بھارت کی شاندار فتح، آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 295 رنز سے شکست

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو زبردست کارکردگی کے ذریعے 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ان کی پہلی اننگز مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا بھی بھارتی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بنا سکا۔

دوسری اننگز میں بھارتی بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یشوی جیسوال نے 161 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی نے 100 رنز بنائے، جبکہ کے ایل راہول نے 77 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 487 رنز پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو 534 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور چوتھے دن 238 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 5 دسمبر کو ایڈلیڈ میں ہوگا، جو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]