99newspk

13 اپریل، 2025
بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
13 اپریل، 2025

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، دھوپ تیز رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور دن میں تیز دھوپ ہوگی، جبکہ صبح کے وقت ہلکی خنکی محسوس کی گئی۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ یہ سطح صحت کے لیے نقصان دہ ہے، جبکہ 200 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز انتہائی خطرناک تصور کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں دن کے وقت موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہے گا، جبکہ پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جہاں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]