99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
9 مئی، 2025

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا اختتام، صدر کا اہم اعلان

جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد ملک میں نافذ مارشل لاء کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد مارشل لاء کے خاتمے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے مارشل لاء نافذ کیا تھا، تاہم پارلیمنٹ میں مارشل لاء کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی گئی۔

جنوبی کوریا کی 300 رکنی پارلیمنٹ میں 190 اراکین نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دے کر صدر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس اعلان کے بعد ملک میں اپوزیشن کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر یون سک یول نے خطاب میں مارشل لاء نافذ کرنے کی وجہ اپوزیشن کی جانب سے مبینہ ریاست مخالف اقدامات اور شمالی کوریا کی حمایت قرار دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]