99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے کیا جائے گا۔

میٹرک کے نتائج 15 جولائی کو اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ بھی طے پایا کہ سندھ میں اسکولوں کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا۔

موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی اور موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک رہیں گی۔

کاغذ اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ، والدین کے لیے مشکلات
دوسری جانب، پنجاب میں کاغذ اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد

اضافے کے باعث تعلیمی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں درسی کتب، کاپیوں، اسکول بیگز، یونیفارم، اور جوتوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔

اردو بازار کے دکانداروں کے مطابق درسی کتب کی قیمتیں 500 سے 1700 روپے تک بڑھ گئی ہیں، جبکہ رجسٹرز اور رف کاپیوں کی قیمتوں میں بھی 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسکول پک اینڈ ڈراپ کی سروسز نے فی سواری کرایے میں 1000 سے 2000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے والدین کی مالی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل ختم
تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی یکم فروری تک ختم کر دی گئی ہے، جس سے طلبہ اور اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کا اضافی دباؤ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]