ضلعی انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں اور کالجز میں کل بروز پیر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور لاہور نے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔
راولپنڈی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق، کل شہر کے تمام اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ پیر سے شروع ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لاہور
لاہور میں بھی اسکولوں اور کالجز کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم، ڈی سی لاہور کے مطابق تمام یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
یہ تعطیل سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے شہدا کی یاد میں دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے بیان میں کہا کہ شہدائے اے پی ایس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
