99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بروز پیر ادا کی جائے گی۔ وہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سیاسی خدمات:
صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں متروکہ وقف املاک کے چیئرمین رہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے صدیق الفاروق کی عیادت کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا تھا۔ عرفان صدیقی نے ان کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ وزیراعظم ان کی صحت پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔

اظہارِ تعزیت:
وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدیق الفاروق کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک مخلص اور تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]