99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

شیخ رشید: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بنانا اچھی بات ہے، لیکن ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آتا کیونکہ "قبر ایک اور بندے دو ہیں، ایک نے اندر جانا ہے۔”

شیخ رشید نے مذاکرات کو دنیا بھر میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں، لیکن اگر یہ بے نتیجہ رہے تو پھر صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "اگر بات چیت سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔”

انہوں نے 26 نومبر کے دن کو "ظالمانہ اور المناک” قرار دیا اور کہا کہ اس دن کے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے کہا، "میں اور آپ ایک ہیں، ہمارا اتحاد دو نہیں بلکہ گیارہ کے برابر ہے۔”

سابق وفاقی وزیر نے پاکستان کے سیاسی حالات کو عدم استحکام کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات کو بہتر ہونا چاہیے، اور یہ کہ وہ شروع سے ہی مذاکرات کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "میرا تعلق صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہے، باقی کسی کو میں نہیں جانتا۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]