محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو دنوں میں شدید سردی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق، 24 دسمبر سے شہر میں تیز رفتار سائبیرین ہوائیں چلنا شروع ہوں گی، جو 25 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ ان ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافہ محسوس ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ہوائیں شمال مشرق سے 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت تقریباً 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ رات کے وقت 24 اور 25 دسمبر کو درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوسکتا ہے۔