لاہور کی تاریخی گلیاں اور مقامات جاپانی اداکارہ کائے اساکرا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاہور میں سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مشرقی لباس پہنے نظر آئیں۔



کائے اساکرا، جو فلم انڈسٹری میں "رائے لِل بلیک” کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، اور مسجد وزیر خان جیسے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ان لمحات کو تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا۔
اداکارہ کی ایک تصویر خاصی وائرل ہوئی، جس میں وہ سیاہ عبایا میں ملبوس، لاہور کی گلیوں میں دیکھائی دیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں وہ بکری کے بچوں کے ساتھ سردی کے موسم میں دھوپ کا لطف اٹھا رہی تھیں۔
کائے اساکرا کی لاہور آمد کا مقصد واضح نہیں ہو سکا، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی تصاویر کو دلچسپ قرار دیا اور ان کے مشرقی انداز کو سراہا۔
واضح رہے کہ کائے اساکرا جاپانی فلم انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ فالوورز ہیں، اور وہ اپنی انفرادی شناخت کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی فعال ہیں۔