پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ، جنوبی افریقہ میں ایک پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق، جمائما ہائیکنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں اور انہیں فوری طور پر کیپ ٹاؤن کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے ان کی حالت اب بہتر ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ کو اسپتال میں وہیل چیئر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے ان کی چوٹوں کی نوعیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
جمائما لندن میں اپنے دو بیٹوں، سلیمان اور قاسم، کے ساتھ مقیم ہیں۔ تاہم، میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقہ میں تھیں۔