پاکستان کی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے 17 جنوری کو مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک نمایاں پیشرفت ہے، جو قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ترجمان کے مطابق، یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات سے نمٹنے، زراعت میں بہتری، اور شہری منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ ای او ون خوراک کی فراہمی کے تحفظ اور پانی کے وسائل کی منظم نگرانی کے لیے ایک موثر ذریعہ ہوگا۔
سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ ای او ون مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کو مزید مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی میں خودمختاری کی راہ ہموار کرے گا۔