99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
3 مئی، 2025

پاکستان کا پہلا خودساختہ سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پاکستان نے اپنی پہلی خود ساختہ الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ خلا میں کامیابی سے بھیج دی۔ چینی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

ای او ون سیٹلائٹ مختلف مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے، جن میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت، اور دفاع شامل ہیں۔ یہ مشن پاکستان کی اسپیس سائنس میں تکنیکی مہارت کو اجاگر کرتا ہے اور خلا میں مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ کا لانچ ایک اہم سنگ میل ہے۔

اسپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ زراعت، شہری منصوبہ بندی، اور قدرتی آفات کے ردعمل کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ مشن خوراک کی حفاظت، پانی کے انتظام، اور قدرتی وسائل کی نگرانی میں بھی مدد کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]