99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
16 مئی، 2025

انسٹاگرام پر اب 3 منٹ طویل ریلز اپلوڈ کی جا سکیں گی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ پہلے انسٹاگرام ریلز پر صرف 90 سیکنڈ طویل ویڈیوز پوسٹ کی جا سکتی تھیں، لیکن اب اس دورانیے کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ صارفین اکثر شکایت کرتے تھے کہ 90 سیکنڈ کا وقت کافی نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2024 میں ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ انسٹاگرام طویل ویڈیوز کے فیچر پر توجہ نہیں دے گا کیونکہ یہ پلیٹ فارم کے بنیادی اصول، یعنی لوگوں کو دوستوں سے جوڑنے، کو متاثر کر سکتا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے یہ نیا فیچر ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ٹک ٹاک نے 2021 میں 3 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا آپشن پیش کیا تھا۔

انسٹاگرام میں ریلز کے دورانیے میں اضافے کا عمل نسبتاً سست رہا ہے۔ دو سال پہلے، انسٹاگرام نے ریلز کا دورانیہ 90 سیکنڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، اور ایک موقع پر 10 منٹ طویل ریلز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کی گئی، لیکن پھر اسے روک دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]