99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
12 مئی، 2025

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا۔ وہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچے، جہاں تقریب میں صدر جو بائیڈن بھی موجود تھے۔

تقریب حلف برداری میں امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا، جس کے بعد انہیں توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس سے پہلے نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنی عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب واشنگٹن کے یو ایس کیپیٹل روٹونڈا میں منعقد ہوئی، جہاں تین سابق امریکی صدور براک اوباما، جارج ڈبلیو بش، اور بل کلنٹن نے بھی شرکت کی۔ ممتاز شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوس، اور سندر پچائی بھی موجود تھے۔

حلف برداری سے پہلے، ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک تھے۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث تقریب 40 سال بعد انڈور منعقد کی گئی۔ حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے اور فوری طور پر اہم صدارتی احکامات پر دستخط کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]