99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
2 مئی، 2025

عمران خان کسی ڈیل کے منتظر ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کسی ممکنہ ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اب تک کسی قسم کی پیشکش نہیں ہوئی ہے، لیکن اگر آج کوئی پیشکش آتی ہے تو وہ ایک لمحے میں قبول کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا مہم کے ذریعے کبھی بھی پی ٹی آئی کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ نواز شریف اکیلے دوڑ میں بھی ہوں تو تیسرے نمبر پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ جمہوریت پر ان کا یقین نہیں ہے۔

اسی دوران ہم نیوز کے پروگرام "ہم دیکھیں گے” میں بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کے ماہر ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کی حمایت کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اسٹیکر بدلتے رہتے ہیں، لیکن پاکستان کے لیے پس پردہ کام جاری رہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پس پردہ کام کرنے والوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا موجودہ حکومت کا بھی اسٹیکر بدل سکتا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی حکومت نے پانچ سال مکمل کیے ہوں؟ شہباز شریف ایک سمجھدار شخص ہیں اور اپنے بھائی یا پارٹی بانی کی غلطیاں نہیں دہرا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]