سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
سعودی ولی عہد نے امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امریکی عوام اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سرمایہ کاری و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے قیام پر بھی گفتگو کی گئی۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے چار سال میں تجارت اور سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔