امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے۔ ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں زیادہ تر افراد کی ہلاکت گاڑیوں کے پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ کینیڈا میں بھی شدید برفباری کے باعث 150 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں بھی طوفانی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جنوبی اونٹاریو میں مزید 15 سے 25 سینٹی میٹر برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔