99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
14 مئی، 2025

ایران میں گرفتار برطانوی جوڑے پر غیر ملکی انٹیلی جنس سے روابط کا الزام

ایران میں موٹر بائیک کے ذریعے دنیا کا سفر کرنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق مذکورہ جوڑا ایران کے مختلف علاقوں سے خفیہ معلومات اکٹھی کر رہا تھا اور انہیں رواں سال جنوری میں جنوبی شہر کرمان سے حراست میں لیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس جوڑے پر باضابطہ طور پر دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایرانی حکام نے گرفتار شدگان کے نام ظاہر نہیں کیے تھے، تاہم بعد ازاں برطانوی دفتر خارجہ کے ذریعے ان کی شناخت کریگ اور لنزے فورمین کے نام سے ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]