99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
3 مئی، 2025

فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر، پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اوپننگ بیٹر فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان ٹیم کے ہمراہ دبئی روانہ نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق امام الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ امام الحق نے حالیہ وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 98 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس کی وجہ سے ان کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ وہ کچھ دیر بعد واپس آئے لیکن تکلیف کے سبب دوبارہ گراونڈ سے باہر چلے گئے۔ بیٹنگ کے دوران بھی وہ واضح طور پر پریشانی میں نظر آئے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق، انہیں سینے میں کھنچاؤ کی شکایت ہے، جس کے سبب انہیں آرام کی ضرورت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]