99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
21 مئی، 2025

ٹرمپ: غزہ کے عوام کو آزادی اظہار کا موقع دیا جائے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو آزادیِ اظہار کا موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی ایک بہترین جغرافیائی محلِ وقوع رکھتی ہے اور وہاں کے عوام کو متبادل جگہوں کے انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے۔

ٹرمپ نے ماضی میں اسرائیل کے غزہ پٹی سے دستبرداری کے فیصلے کو بھی قابلِ غور قرار دیا۔ انہوں نے روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ثالثی میں شامل نہ ہوتے تو دونوں ممالک کبھی بھی امن مذاکرات شروع نہ کرتے۔ ٹرمپ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امن معاہدے کی ضرورت نہیں، اس کے باوجود وہ معاہدے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ جو بائیڈن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے حوالے سے غلط حکمتِ عملی اپنائی، جس کی وجہ سے یہ جنگ شروع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کبھی ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، جبکہ برطانوی اور فرانسیسی قیادت نے بھی جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]