کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ ویٹی کن کے مطابق، گزشتہ روز کے مقابلے میں پوپ فرانسس کی صحت میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
ویٹی کن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پلیٹی لیٹس کی کمی کے باعث انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق، 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔