پنجاب اور سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پنجاب میں تعلیمی سرگرمیاں صبح 8:30 بجے سے شروع ہوں گی، جبکہ چھٹی دن 1 بجے ہوگی۔ جمعہ کے روز اسکول 12:30 بجے بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:30 سے 12:30 بجے تک، جبکہ دوسری شفٹ 1 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعہ کے روز دوسری شفٹ 2:30 بجے شروع ہو کر 5 بجے ختم ہوگی۔
سندھ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈبل شفٹ والے پرائمری اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک، جبکہ دوسری شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک ہوگی۔
سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے سے 12:30 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک ہوگی، جبکہ سنگل شفٹ والے اسکول 8 بجے سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دوسری شفٹ 11:45 بجے شروع ہو کر 1:15 بجے ختم ہوگی۔