99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
17 مئی، 2025

نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر

راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جب کہ پاکستان کی ایونٹ میں رہنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف دیا، جسے کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جب کہ دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے گروپ میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اگر مگر کا شکار ہوگئے تھے۔ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے لازم تھا کہ بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرائے، اور بھارت بھی کیویز کو بھاری مارجن سے شکست دے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کو اپنا آخری میچ بھی بڑے فرق سے جیتنا ضروری تھا، تاہم ان شرائط پر پورا نہ اترنے کے باعث پاکستان اور بنگلادیش دونوں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]