99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
13 مئی، 2025

پنجاب وائلڈ لائف فورس میں خواتین کی شمولیت، مریم نواز کا تاریخی اقدام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت، فورس میں 22 فیصد سے زائد خواتین کو منتخب کیا گیا، جو کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ وائلڈ لائف سپروائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فیصد جبکہ مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فیصد رہی۔ اسی طرح وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35 مرد اور 34 خواتین کی تقرری عمل میں آئی۔

مریم نواز شریف نے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارکباد دی، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس فیصلے کو میرٹ اور خواتین کی ترقی کے ویژن کی جیت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون وزیراعلیٰ نے خواتین کی ترقی کے لیے اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہر لڑکی کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی شعبے میں اپنی قابلیت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ وائلڈ لائف فورس کا قیام نہ صرف جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں ایک انقلابی قدم ہے بلکہ خواتین کو مزید مواقع دینے کی طرف بھی ایک مضبوط پیشرفت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]