99newspk

18 اپریل، 2025
بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
18 اپریل، 2025

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری نے سرد موسم کو مزید سخت کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ خیبر پختونخوا میں مختلف علاقوں بشمول پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور دیر میں مزید بارش جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کالام میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پارا چنار اور دیر میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی۔ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 3 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شدید موسم کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرک میں مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ وادی نیلم میں برفانی تودے کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ اٹک میں سڑک پر پھسلن کے باعث بس حادثے میں تین افراد جان سے گئے اور نو زخمی ہوئے۔ گلیات میں برفباری کے بعد سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کے تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع ابرآلود ہے اور ہوا میں نمی کی مقدار 85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے اور یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]