اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اور پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث پوری ٹیم 203 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 204 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔