99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

مہوش حیات کو شادی کے لیے ذہین اور ہمدرد ساتھی کی تلاش

معروف فلم و ٹی وی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں اور ایک ایسے ساتھی کی تلاش میں ہیں جو ذہین اور نرم دل ہو، جس کا اپنی فیملی اور کام کے حوالے سے رویہ مثبت ہو۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب کچھ عرصے سے ان کی توجہ شادی کی طرف مبذول ہوئی ہے، اس سے قبل وہ اس بارے میں سوچنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رشتے تو آتے رہتے ہیں، مگر وہ عموماً کسی نہ کسی بہانے سے بات کو ٹال دیتی تھیں۔ اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اگر کوئی مناسب شخص مل جائے تو بات چیت میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر تھی اور شادی جیسے معاملات پر غور کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]