99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

ملک بھر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں، موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارش نہ ہونے کی اطلاع دی ہے اور موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی خشک موسم جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کی توقع کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بھی ہلکی دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان میں زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]