حالیہ دنوں میں پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا اختتام مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا۔ یہ ڈرامہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی کافی مقبول ہوا۔
ڈرامے کی آخری قسط 5 نومبر کو ٹی وی چینل، سینماؤں اور یوٹیوب پر بیک وقت نشر کی گئی، جسے شائقین نے بھرپور سراہا۔
View this post on Instagram
A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
">
ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا اور اسے ہر پیر اور منگل رات 8 بجے نشر کیا گیا۔ اس ڈرامے کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے کئی سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کی اور ہانیہ عامر کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی۔
کہانی ایک ہی خاندان کے افراد کی زندگیوں کے مختلف پہلوؤں پر مبنی تھی، جسے خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ ڈرامے کو اس کی جاندار کہانی، کرداروں، مکالمات اور حقیقت سے قریب تر اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت ملی۔
View this post on Instagram
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
">
’کبھی میں کبھی تم‘ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور دیگر اردو سمجھنے والے ممالک میں بھی کافی پسند کیا گیا۔
ڈرامے کے اختتامی قسطوں میں کچھ ایسے مناظر بھی دکھائے گئے جن سے شائقین کو خدشہ تھا کہ شاید فہد مصطفیٰ کے کردار کا افسوسناک انجام ہوگا، یا پھر ہانیہ عامر کا کردار ان سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔ شائقین کی بڑی خواہش تھی کہ یہ ڈرامہ خوشگوار اختتام پر مکمل ہو۔
View this post on Instagram
A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)
">
ڈرامے کی آخری قسط میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرکے انہیں دوبارہ ایک ساتھ دکھایا گیا، جس نے مداحوں کو خوشی سے ہمکنار کیا۔
دیگر کرداروں کی غلطیوں کو بھی آخری قسط میں درست کرتے ہوئے، ان کو ان کی غلطیوں کا احساس دلایا گیا۔ مداحوں نے ڈرامے کی اس بہترین اختتام پر ٹیم کی تعریفیں کیں اور اسے ایک کامیاب پروجیکٹ قرار دیا۔