99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

ٹرمپ کا وکٹری خطاب: "میری نئی زندگی کا مقصد امریکا کو عظیم تر بنانا ہے

امریکہ (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے درکار 270 الیکٹورل ووٹوں کی حد عبور کرلی ہے جبکہ ان کی حریف کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر ہوں گے اور 20 جنوری 2025 کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ویسٹ پام بیچ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے تحریک میں بھرپور ساتھ دینے پر حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "ہمیں یہ تاریخی کامیابی کسی خاص مقصد کے لیے ملی ہے۔” انہوں نے کہا کہ ان کا مشن امریکا کے مسائل حل کر کے قوم کو دوبارہ متحد کرنا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ سینیٹ میں کنٹرول واپس حاصل کرنا ایک عظیم کامیابی ہے اور انہیں امید ہے کہ ایوان نمائندگان میں بھی ان کی پارٹی کو اکثریت ملے گی۔ انہوں نے اس فتح کو "امریکا کے عوام کی شاندار کامیابی” قرار دیا اور کہا کہ انہیں سوئنگ اسٹیٹس سے بھرپور حمایت ملی۔

انہوں نے خطاب کے دوران ایلون مسک کی بھی تعریف کی اور انہیں ایک "ذہین اور سمجھدار شخصیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایسے ذہین لوگوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ قاتلانہ حملے سے بچ جانا ان کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ انہیں امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا مشن مکمل کرنا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے گزشتہ دور میں داعش کو شکست دی گئی اور انہوں نے اپنی مدت میں کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔ انہوں نے امریکی تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں، مگر قانونی راستے سے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]