99newspk

12 جنوری، 2025
بریکنگ نیوز
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان
  • تعلیم بنیادی حق، لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف
  • منڈی بہاؤالدین: آتشبازی کا سامان پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق
  • نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
  • کرک کے علاقے انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ
12 جنوری، 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 94 ہزار کی حد عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری دن کے اختتام پر ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 94 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 94,020 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح تک پہنچ گیا، جب کہ اختتامی وقت پر انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 93,648 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، آج مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 75 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 26 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 پوائنٹس اور کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی۔

یہ نئی بلندی ملک میں سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]