نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان آمد پر پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ کانفرنس کے دوران ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
مزید یہ کہ کرغزستان کی وزیر تعلیم بھی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہیں۔