99newspk

12 جنوری، 2025
بریکنگ نیوز
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان
  • تعلیم بنیادی حق، لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف
  • منڈی بہاؤالدین: آتشبازی کا سامان پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق
  • نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
  • کرک کے علاقے انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ
12 جنوری، 2025

تعلیم بنیادی حق، لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے اور غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔ خواتین کو درپیش تعلیمی چیلنجز پر منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکا، بالخصوص ملالہ یوسفزئی کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے انعقاد میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم کی کامیابیاں ہر لڑکی کے لیے ایک مثال ہیں اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم نے حضرت خدیجہؓ کی تجارتی کوششوں اور شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو فنی تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دانش اسکولز کی فارغ التحصیل طالبات اس کی واضح مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے نہ صرف معاشرہ مضبوط ہوگا بلکہ عالمی معیشت میں بھی خواتین کلیدی کردار ادا کرسکیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]