(ویب ڈیسک) ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ نے مس یونیورس 2024 کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ میکسیکو سٹی میں ہونے والے سالانہ مقابلے میں دنیا بھر سے حسیناؤں نے حصہ لیا، جس کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Miss Universe (@missuniverse)
">
مقابلے کے دوران 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور فائنل مرحلے میں پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ وکٹوریہ نہ صرف اس سال کی مس یونیورس قرار پائیں بلکہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ڈینش حسینہ بھی بن گئیں۔
نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ میزبان ملک میکسیکو کی ماریا فرنینڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں اور وینزویلا کی الیانا مارکیز پیڈروزا، جو ایک ماں بھی ہیں، نے پانچویں پوزیشن لے کر نئی تاریخ رقم کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مالٹا کی بیٹریس نجویا، جو چالیس سال سے زائد عمر کی ہیں، گرینڈ فائنل تک پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
یہ سال مس یونیورس مقابلوں کے لیے کئی نئے اصولوں کی بنیاد پر یادگار رہا، جس میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو شرکت کی اجازت دی گئی۔ حاملہ خواتین، ماؤں اور شادی شدہ خواتین کے لیے پابندیاں بھی ختم کردی گئیں، جس نے مقابلے کو مزید جامع بنایا۔
اس سال بیلاروس، اریٹیریا، اور متحدہ عرب امارات نے بھی پہلی بار مس یونیورس میں شرکت کی، جس سے مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔