99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

تعلیمی بورڈز میں پاسنگ اور گریس مارکس میں اضافے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے پاسنگ اور گریس مارکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے نمائندے شریک تھے۔

نئے فیصلے کے مطابق پاسنگ مارکس اب 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں گریس مارکس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے انہیں 3 سے بڑھا کر 5 کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت، جو طلبہ پہلے 30 نمبر حاصل کرنے پر 3 گریس مارکس کے تحت پاس ہوتے تھے، وہ اب 35 نمبرز لینے پر 5 گریس مارکس کے ساتھ کامیاب قرار پائیں گے۔

تاہم، آئی بی سی سی کے مطابق وہ طلبہ جو دو سے زائد مضامین میں ناکام ہوں گے، انہیں گریس مارکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ 2025ء سے نافذ العمل ہوگا اور مستقبل کے امتحانی نظام میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]