اسلام آباد: ملک میں پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے سال 2024 میں مجموعی طور پر متاثرہ بچوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا سے ایک اور کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد صوبے میں اس سال کے کیسز کی تعداد 14 ہو گئی۔
بلوچستان پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے، جبکہ سندھ میں اب تک 13 بچے وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب میں پولیو کے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق پولیو کے بڑھتے کیسز انسدادِ پولیو مہم کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔