99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

گوگل میپس صارفین کی لوکیشن ہسٹری حذف کرنے کا اعلان

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے لیے لوکیشن ہسٹری کو حذف کرنے کا نیا اقدام اٹھا لیا ہے۔

ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق، گوگل اب صارفین کی میپس لوکیشن ہسٹری کو تین ماہ بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ کرے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2024 سے ہوگا، جس کے بعد گوگل میپس میں صرف تازہ تین ماہ کی لوکیشن ہسٹری موجود ہوگی، اور پرانی معلومات مستقل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

گوگل نے اس فیصلے کو اپنی بلاگ پوسٹ اور صارفین کو بھیجی گئی ای میل کے ذریعے واضح کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے اور انہیں اضافی کنٹرول فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

قبل ازیں، گوگل صارفین کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاوڈ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر محفوظ کرتا رہا ہے، لیکن 2023 میں اس نے یہ ڈیٹا صارف کی ڈیوائس پر منتقل کر دیا تھا۔ اب نئی پالیسی کے تحت، پرانی ہسٹری حذف کر دی جائے گی، اور یہ عمل خودکار ہوگا۔

خیال رہے کہ گوگل پر ماضی میں صارفین کی معلومات کو اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں، لیکن اب اس نئے اقدام کے ذریعے کمپنی صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گوگل کے اس فیصلے کو ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے صارفین کی معلومات کی حفاظت کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]