99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف شہروں میں بارش اور سرد موسم کی پیشگوئی

بلوچستان کے ضلع دکی میں 42 سال کے بعد شدید ژالہ باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جبکہ وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس برفباری کے بعد مکمل طور پر سفید چادر میں ڈھک گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی طور پر ابرآلود موسم اور سردی کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور بٹگرام میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید یہ کہ شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور ساہیوال میں دھند کا راج ہوگا، جبکہ سندھ کے شہروں سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں اسموگ چھائی رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی کا اضافہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]