99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

بٹ کوائن کی قیمت نئی بلندیوں پر، پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر کے سنگ میل کو عبور کر گئی ہے، جس کے بعد پاکستانی روپے میں اس کی قدر دو کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہوا، جبکہ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد صرف چار ہفتوں میں اس کی قدر میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔

بٹ کوائن کا سفر 2009 میں صفر سے شروع ہوا تھا۔ 2010 کے اختتام تک، اس کی قیمت 0.30 ڈالر تک پہنچی۔ 2011 میں، بٹ کوائن نے پہلی بار ایک ڈالر کی حد عبور کی اور جون میں 29.60 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔ تاہم، اس کے بعد مارکیٹ میں گراوٹ کے باعث سال کے اختتام پر اس کی قیمت 5.2 ڈالر تک گر گئی۔

2024 کے آغاز میں کرپٹو فنڈ کی منظوری کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ مارچ میں یہ 70184 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ 7 نومبر 2024 کو، ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ کامیابی کے بعد بٹ کوائن 76999 ڈالر پر پہنچا اور جلد ہی 80000 ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا۔ 10 نومبر 2024 کو، بٹ کوائن نے تاریخی سطح عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر کا ہندسہ پار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]