ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 373 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 2,639 ڈالرز کا ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہی تھی، جبکہ اس سے ایک دن قبل قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا تھا، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے کا ہو گیا تھا۔