99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

ماہرہ خان نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی عمر، ذہنی صحت کے مسائل، اور زندگی کے اہم تجربات پر تفصیل سے بات کی۔ ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ جلد 40 برس کی ہونے والی ہیں اور ماضی میں اپنی صحت کو نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار رہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جسمانی یا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے پر شرمندگی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اس کا علاج ممکن ہے اور ماہرین سے مدد لینا بہت ضروری ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مشکل ترین وقت میں ادویات نے انہیں سہارا دیا، جس کے بعد روحانی سکون، قریبی دوستوں، اہل خانہ، اور ان کے بیٹے اذلان نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ 30 سال کی عمر میں اپنی صحت پر توجہ دیتیں تو آج شاید بہتر حالت میں ہوتیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]