99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک سے زائد موبائل لانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

پیر کو ایف بی آر کی جانب سے بیگیج اسکیم میں ترمیم کے تحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر پابندی لگانے اور ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ تاہم چیئرمین ایف بی آر نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روکنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق، موجودہ قانون کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو دو موبائل فون لانے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پر پابندی کی تجویز بھی واپس لے لی ہے اور رولز میں مجوزہ ترامیم پر مشاورت کرنے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]